لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست

منگل 23 اپریل 2024 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) لاہور پریس کلب میں اقرا کلب کی ہفتہ وار نشست سینئر صحافی نزیر بھٹی کی زیر صدارت ہوئی جس میں شرکا نے سورہ جاثیہ کی آیات 20، 21 پر گفتگو کی۔ ظہیر شیخ نے تلاوت سے نشست کا آغاز کیا، صدر نے گزشتہ کارروائی کی توثیق کی، فیصل سلہریا نے تفسیر نمونہ سے تفسیری حوالہ اور صحیح مسلم سے حدیث پیش کی جس کی روشنی میں شرکا نے اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

صدر نے گفتگو سمیٹتے ہوئے کہا کہ دل کی آنکھ کھولنے کیلئے قرآن کے فطری دلائل کافی ہیں جو کسی علم سے متصادم نہیں بلکہ ہر علم کا مآخذ ہے، اس لیے تمام انسانوں کیلئے ہدایت و رحمت کا سرچشمہ ہے،دنیوی زندگی کی طرح اخروی زندگی کا انحصار بھی انسان کی کمائی پر ہے،اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ سیئات کماتا ہے یا حسنات،آخر میں نادر رانا نے شہباز ملک کی والدہ کی مغفرت،مقصود خالد کے والد،حافظ عمر سعید کی اہلیہ کیلئے صحت،بے گناہ قیدیوں کی رہائی اور فلسطین کی فتح و نصرت کی دعا کرائی،احسن ضیا،شاہد دھریجہ،محمد اشرف(داعی نظام قرآن)،علی رضا،میاں آصف علی،قاسم علی،ارشد علی،گل نواز،جمیل شیخ،فاران شاکر، سجاد اعوان اور حامد نواز نے گفتگو میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :