اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے

منگل 23 اپریل 2024 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے ۔مارچ 2024 کے دوران صارفین کے اعتماد کے اعشاریے میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق صارفین کے اعتماد کے اعتماد میں 6.1 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔۔۔رپورٹ فروری 2024 کے مقابلہ میں اضافہ 33.6 پوائنٹ رہا۔

(جاری ہے)

موجودہ معاشی صورتحال کا اعشاریہ 2.9 پوائنٹس رہا۔اعتماد کا اعشاریہ 10.5 فیصد کی بہتری سے 30.9پوائنٹ تک پہنچ گیا۔متوقع اقتصادی صورتحال میں بہتری 36.4 پوائنٹس ریکارڈ۔مارچ 2024 کے دوران شہری علاقوں کے خاندانوں کے لئے سی سی آئی 0.1 پوائنٹ اضافہ سے 32.9پوائنٹس پر پہنچ گیا،دیہی علاقوں کے خاندانوں کے لئے سی سی آئی میں 8.2 پوائنٹ کی بہتری سے 36پوائنٹس تک بڑھ گیا۔ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں مارچ 2024 کے دوران 0.5 پوائنٹس کی معمولی کمی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :