اسلام آباد ہائیکورٹ ،ایف آئی اے افسر کی طبیعت خراب، ہسپتال میں دم توڑ گیا

منگل 23 اپریل 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبیعت خرابی پر ہسپتال منتقل کیا جانیوالا ایف آئی اے افسر دوران علاج دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میںجسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں ریکارڈ پیش کرنے کیلئے آئے ایف آئی اے انسپکٹر عمران کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر اسے فورا پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔حکام کے مطابق عمران کو اچانک دل کا دورہ پڑاتھا ،جاں بحق انسپکٹر عمران ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھا۔