صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری کا اچانک لانڈھی جیل کا دورہ

منگل 23 اپریل 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے اچانک لانڈھی جیل کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر علی حسن زرداری بغیر کسی پروٹوکول کے جیل پہنچے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو دیکھتے ہی قیدیوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو تمام ترسہولیات فراہم کی جائے۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فراہمی کے لئے جلد ٹیمیں لانڈھی جیل پہنچیں گی۔

متعلقہ عنوان :