ریگی ماڈل ٹائون ‘ بی آر ٹی فیڈر بسیں چلانے کا مطالبہ

آزمائشی ڈرائیو ہو چکی تھی ‘ تا حال ٹائون کیلئے فیڈر بس سروس شروع نہ ہوسکی ‘ شہری

منگل 23 اپریل 2024 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پشاور کے نواحی علاقہ ریگی ماڈل ٹائون کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ٹرانس پشاور کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریگی ماڈل ٹائون کیلئے جلد از جلد بی ار ٹی فیڈر بسیں چلانے کیلئے اقدامات کر کے ریلیف فراہم کیا جائے اہلیان علاقہ ریگی ماڈل ٹائون کے مطابق ٹرانسپورٹ میں شدید مشکلات سامنا ہے بالخصوص طلبہ اور خواتین شدید سفری مشکلات درپیش ہے ،طلبہ دور دراز سکول ،کالجز اور یونیورسٹیوں میں جانے کیلئے کئی کئی گاڑیاں تبدیل کرتے ہیں جن سے نہ صرف انکی پڑھائی متاثر ہونے لگی بلکہ ان پر کرایوں کی مد میں ااضافی مالی بوجھ بھی پڑنے لگا جو افسوس ناک ہے اہلیان علاقہ کے مطابق ٹائون کیلئے بی ار ٹی بس شروع کرنے کے حوالے سے ازمائشی ڈرائیو بھی ہو چکی تھی لیکن تا حال ٹائون کیلئے بی ار ٹی فیڈر بس سروس شروع نہ ہوسکی اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ٹرانس کے اعلیٰ حکام سے اس حوالے سے نوٹس لیکر فوری بی ار ٹی فیڈر سروس شروع کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :