نوشہرہ ورکاں ،مٹو بھائیکے میں سڑک پر لٹکتی بجلی کی تار پھرنے سے نوجوان زخمی

منگل 23 اپریل 2024 21:40

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) نوشہرہ ورکاں نواحی گاؤں مٹو بھائیکے میں سڑک پہ لٹکتی بجلی کی تار پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں چک دونی چند کا رہائشی پچیس سالہ زیک مسیح ولد الیاس مسیح اپنی فیملی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ جارہا تھا کہ مٹو بھائیکے گاؤں میں ان سے آگے جاتی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ بجلی کی تار اٹک کے نیچے آگری جو زیک مسیح کے گلے میں آلگی جس سے اس کی گردن زخمی ہو گئی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر زخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا جہاں سے زخمی کو ریسکیو 1122 کے ذریعہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ، نوشہرہ ورکاں کی پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :