یو این ڈی پی کی پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلیوں پر رپورٹ خوش آئند ہے،احسن اقبال

دنیا میں ڈیجیٹل انقلاب پربا ہو رہا ہے، ڈیجیٹل تبدیلی کا معاشرے میں کلیدی کردار ہے،یو این ڈی پی کی ڈیجیٹل انسانی ترقی سے متعلق رپورٹ روڈ میپ ثابت ہوگی، سال 2030تک پاکستان ٹاپ 20معیشتوں میں شامل ہوجائیگا،وفاقی وزیراکاتقریب سے خطاب

منگل 23 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیل کے تحت خود نہ بدلا تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے،یو این ڈی پی کی پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلیوں پر رپورٹ خوش آئند ہے،دنیا میں ڈیجیٹل انقلاب پربا ہو رہا ہے، ڈیجیٹل تبدیلی کا معاشرے میں کلیدی کردار ہے،یو این ڈی پی کی ڈیجیٹل انسانی ترقی سے متعلق رپورٹ روڈ میپ ثابت ہوگی، سال 2030تک پاکستان ٹاپ 20معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔

منگل کویہاں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ یو این ڈی پی کی پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلیوں پر رپورٹ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں ڈیجیٹل انقلاب پربا ہو رہا ہے، ڈیجیٹل تبدیلی کا معاشرے میں کلیدی کردار ہے،پاکستان نے قومی سطح پر ڈیجیٹل پالیسی متعارف کروائی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر حکومت کو چاہیے کہ عام شہری کو انٹرنیٹ تک رسائی دے، پاکستانی معیشت میں آنے والے برسوں میں بہتری کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی، سماجی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، ڈیجیٹل تبدیلی کے تحت خود کو نہ بدلا تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہر حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کو انٹرنیٹ تک رسائی دے،یو این ڈی پی کی ڈیجیٹل انسانی ترقی سے متعلق رپورٹ روڈ میپ ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سال 2030تک پاکستان ٹاپ 20معیشتوں میں شامل ہوجائے گا، تھری جی فورجی کی لانچنگ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سال 2022میں پاکستان کے غریب ترین علاقے قدرتی آفات سے متاثر ہوئے، ترقی کیلیے ٹیسٹ میچ کی طرح صبر و تحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یوتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہی ہے، پاکستان میں نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ دئیے گئے۔