فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن نامزد

منگل 23 اپریل 2024 22:20

ریاض/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) رابطہ عالم اسلامی نے جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مرکزی قیادت میں شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کا اجلاس ہوا اس سلسلے میں جے یو آئی (ف)کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کے سینئر رکن منتخب ہوگئے۔مولانا محمدامجدخان کے مطابق اجلاس میں رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکریٹری محمد بن عبدالکریم، امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس، مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل شیخ و دیگر موجود تھے۔