پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بدھ 24 اپریل 2024 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71ہزار 909پوائنٹ کی نفسیاتی حد سے بڑھ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 550 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے 71 ہزار 909کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔\932

متعلقہ عنوان :