شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق کی برسی 27 اپریل کو منائی جائے گی

بدھ 24 اپریل 2024 12:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) تحریکِ آزادی کے جرأت مند اور بے باک رہنما اور شیرِ بنگال کے لقب سے یاد کیے جانے والے مولوی اے کے فضل الحق کی برسی 27 اپریل کو منائی جائے گی۔ اے کے فضل حق 26 اکتوبر 1873 کو بنگال کے ضلع باریسال کے مشہور قاضی خاندان میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

مولوی فضل الحق کے قرارداد پاکستان میں اہم کردار کی وجہ سے انھیں شیر بنگال کا خطاب ملا۔

انہوں نے 23مارچ 1940ءکو لاہور میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں قرارداد لاہور پیش کرکے تاریخ میں ایک منفرد اعزاز حاصل کیا۔ وہ 1955 میں پاکستان کے وزیر داخلہ اور 1956 تا 1958 وہ مغربی پاکستان کے گورنر بھی رہے۔ واضح رہے کہ مولوی اے کے فضل الحق کا انتقال 27اپریل 1962ءکو 89سال کی عمر میں ہوا اور انھیں ڈھاکہ میں سپرد خاک کیا گیا۔\932