سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی مسور کے کاشتکاروں کو فصل کی پھلیاں فوری کاٹنے کی ہدایت

بدھ 24 اپریل 2024 12:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے ماہ اپریل کے وسط میں پک کر تیار ہونے والی مسور کی پھلیاں فوری کاٹنے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا کہ وہ مسور کی فصل پر خاص توجہ مرکوز رکھیں اور جونہی پھلیاں پک کر تیار ہو جائیں تو انہیں کاٹنے میں تاخیر نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ جب مسور کی پھلیاں پک جاتی ہیں تو ان کی تاخیر سے کٹائی کے باعث یہ پھلیاں گرنا شروع ہو جاتی ہیں جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرناپڑتاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پھلیوں کی کٹائی صبح سویرے کی جائے نیز اگر کاشتکار درانتی کی بجائے ہاتھ سے کٹائی کریں تو یہ زیادہ بہتر اقدام ہو گا۔

متعلقہ عنوان :