محکمہ زراعت کی سورج مکھی کی کٹائی، گہائی اور ذخیرہ کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی سفارش

بدھ 24 اپریل 2024 12:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی کٹائی، گہائی اور ذخیرہ کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ جب سورج مکھی کے پھولوں کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری ہونے اور پھولوں کی زرد پتیاں بھوری ہونے لگیں تو سمجھ لیں کہ فصل برداشت کرنے کیلئے تیار ہوگئی ہے تاہم مشینی برداشت کیلئے فصل کو تھوڑا سا زیادہ پکنے دیا جائے تو بہتر ہو گا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ ہاتھ سے کٹائی کی صورت میں سورج مکھی کے پھولوں کو کاٹ کر 2سے 3دن تک دھوپ میں پھیلا دیں اور تھریشر سے گہائی کریں جبکہ بہتر قیمت حاصل کرنے یا ذخیرہ کرنے کیلئے سورج مکھی کے دانوں کو دھوپ میں اچھی طرح خشک کریں اور ان میں نمی کی مقدار 8فیصد اور کچرا 2فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔اسی طرح بیج کو اچھی طرح صاف کر کے سٹور کر لیں۔انہوں نے کہا کہ کسان اس بارے میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ کی ہیلپ لائن 0800-17000پر پیر سے جمعہ بوقت صبح 9سے شام 5بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :