ییل اور نیویارک کی یونیورسٹیز میں فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کیلئے مظاہرہ

طلبہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا، پولیس نے مظاہرے پر دھاوا بولتے ہوئے متعدد کو گرفتار کر لیا

بدھ 24 اپریل 2024 12:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) اییل اور نیویارک کی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کیلئے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے مظالم کیخلاف کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر یونیورسٹیوں تک پہنچ گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ییل اور نیویارک کی یونیورسٹیوں میں بھی اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا، احتجاج میں شامل طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا، پولیس نے مظاہرے پر دھاوا بولتے ہوئے متعدد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی میں صورتحال کشیدہ ہونے پر تمام کلاسز ورچوئل کر دی گئیں، کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف احتجاج پر 108 طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ کئی طلبہ کو داخلہ منسوخی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے، بے دخل کیے جانے والے طلبہ میں رکن امریکی کانگریس الہان عمر کی بیٹی بھی شامل ہے۔کولمبیا یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کی حمایت کر دی، ایک پروفیسر نے کہا کہ یونیورسٹی میں نسل اور انصاف پر مبنی لیکچر نہیں دوں گا، تعلیمی بائیکاٹ کی وجہ سے ملنے والا وظیفہ بھی قبول نہیں کروں گا۔