ڈاکٹر لیری کیس،امریکی محکمہ انصاف نے متاثرین ایتھلیٹس سے ڈیل کرلی

بدھ 24 اپریل 2024 12:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ڈاکٹر لیری نصرکیس میں امریکی محکمہ انصاف نے متاثرین ایتھلیٹس کو 138 ملین ڈالر ادائیگی پرآمادگی ظاہر کرتے ہوئے ڈیل کرلی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکا کے سابق جمناسٹک ڈاکٹرلیری پر ایتھیلیٹ سے جنسی بدسلوکی کے مقدمے میں ایف بی آئی پر ڈاکٹر لیری کے طرز عمل کی تحقیقات میں ناکامی کے 139الزامات تھے۔ ڈاکٹر لیری نے 2 عشروں کے دوران سیکڑوں ایتھیلیٹ سے جنسی بدسلوکی کی تھی جن میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھیلیٹ Simone Biles بھی شامل تھی۔ ڈاکٹر لیری کو مشی گن حکام نے 2016 میں گرفتار کیا تھا اور عمر قید سنا ئی تھی جب کہ جیل میں اس پر کئی بار حملے بھی کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :