ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد

کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کرو گی ‘میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

بدھ 24 اپریل 2024 14:53

ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کا نعرہ مکمل طور پر دفن کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، 8فروری کو ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتنے مظالم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا، ن لیگ نے مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنائی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے۔ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کرو گی ۔الیکشن کمیشن شریفوں کی باندی بنی ہوئی ہے، نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ بیرون ملک، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے اس معاملے کا نوٹس لیں۔