سرگودھا اورگردونواح میں قتل،خودکشی اور حادثات میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاںبحق

بدھ 24 اپریل 2024 14:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) سرگودھا اورگردونواح میں قتل،خودکشی اور حادثات میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاںبحق اور 55 سالہ محنت کش شدید زحمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے مقتولین و متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر سے اجنالہ روڈ پر چک دس قدرت آباد کے قریب کینو کے باغ میں الفضل ٹاؤن سرگودھا کی 25سالہ دوشیزہ زرینہ نواز کو دوپٹہ سے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا اور ملزمان مقتولہ کی نعش ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گے پولیس نے سرگودھا شہر سے 5 یوم سے لاپتہ دوشیزہ کی تین دن سے پڑی نعش کو برآمد کر لی اورریجن کے گاؤں بوتالہ کے ڈیرہ پر نوجوان رجب علی نے ٹوکہ کے پے در پے وار کر کے اپنی 42 سالہ بیوی اختر بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیاجبکہ خوشاب کے موضع ناڑی میں 75 سالہ ذہنی مریضہ خاتون ملگھاں بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس کو ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اوربھلوال انڈسٹری ایریا کی فیکٹری میں کام کے دوران چک 14 مالی کا 18سالہ نوجوان ویلڈر نعمان دل کا دورہ پڑنے سیجاں بحق ھوگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرحخوشاب سے راولپنڈی روڈ پرتیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 23 سالہ موٹر سائیکل سوار 2 شوالہ کا محمد حسنین جانبحق اوراس کا ساتھی 55 سالہ محمد امیر زخمی ہو گیا اور گاؤں شہزاد پور میں تیز رفتار ٹریکٹر خطرناک موڑ پر بے قابو ہو کر الٹ جانے سے ڈرائیور محمد رمضان جانبحق ہو گیا۔جس میں مقتولین اور متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔