چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

بدھ 24 اپریل 2024 16:51

چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امریکی سفیر نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات ، دوطرفہ تعاون ، عوامی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔