کوئٹہ،ڈی پی او سوراب کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد زخمی

بدھ 24 اپریل 2024 18:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) کوئٹہ کے سریاب روڈ پر فیض آباد کے قریب ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سوراب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی الٹ گئی، موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گیا جبکہ موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں ڈی پی او سوراب کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں ڈی پی او سوراب بابر مشتاق کا گن مین اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔