Live Updates

ضلع بہاولنگرکے طلبا و طالبات کیلئےبھی “وزیراعلی پنجاب فیصلہ ” کے تحت 20 ہزاربائیکس کی فراہمی کے منصوبہ کا آغاز

بدھ 24 اپریل 2024 19:19

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل و سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بہاولنگرظہورحسین نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگرکے طلبا و طالبات کیلئےبھی “وزیراعلی پنجاب فیصلہ ” کے تحت 20 ہزاربائیکس کی فراہمی کے منصوبہ کا آغاز ہو گیاہے،پہلے مرحلہ میں 19 ہزار پٹرول بائیکس اورایک ہزارالیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بوائزمیں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئےمزید کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کو آسان اقساط پر20 ہزارالیکٹرک و پٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن شروع کردی ہے اورطلبہ کو بلاسود بائیکس کیلئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی طرف سے 20 ہزار ڈاؤن پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

طلبہ کو دی گئی بائیکس کی ماہانہ اقساط پرمارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی، طلبا11ہزار676 روپے ماہانہ اورطالبات 7ہزار325 روپےماہانہ آسان اقساط جمع کرا سکیں گی،۔پنجاب موٹر سائیکل سکیم کے لیے رجسٹریشن کرانے کے لیے آ فیشل پورٹل bikes.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن مکمل کرائیں۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز، پرنسپل ٹریفک پولیس کےافسران،لیکچرارزاورطلبا طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات