سرگودھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزمان کیساتھ مل کر جعلسازی سے زمین ہتھیانے کی کوشش کرنیوالے اشٹام فروش کو گرفتار کرلیا

بدھ 24 اپریل 2024 19:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر اشٹام فروش کو گرفتار کر لیا جس نے ملزمان کے ساتھ مل کر جعل سازی سے اشٹام تیار کر کے شہری کی 6 کنال سے زائد زمین ہتھیانے کی کوشش کی تھی دیگر ملزمان کی تلاش میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے موضع سالار کے محمد افضل نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ ملزم اسٹام فروش قیصر حسن اور دیگر ملزمان ربنواز وغیرہ نے 7کنال6مرلہ زمین ہتھیانے کے لئے ملی بھگت کر کے جعل سازی سے جعلی اشٹام تیار کیا۔

جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی ٹیم نے جعلی اشٹام کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے موازنہ کروایا تو مدعی مقدمہ کے جعلی و بوگس انگوٹھا اور دستخط ثابت ہوئے جس پر ریجنل ڈائریکٹر کے حکم پر اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر اسٹام فروش ملزم قیصر حسن کو درج مقدمہ میں گرفتار کر لیا اور دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :