Live Updates

قومی اسمبلی وجود میں آنے کے 2 ماہ بعد بھی قائمہ کمیٹیاں نہیں بن سکیں

قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کیلئے بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ دو دنوں مکمل کر لیا جائے گا،ذرائع

بدھ 24 اپریل 2024 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ملک کی 16 ویں قومی اسمبلی کو وجود میں آئے 2 ماہ ہونے کو ہیں مگر قائمہ کمیٹیاں تاحال نہیں بن سکیں۔ پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی نے 29 فروری کو حلف اٹھایا تھا مگر پارلیمانی بزنس، قانونی سازی اوراہم امورپرقائمہ کمیٹیاں تاحال نہیں بن سکی ہیں جبکہ قائمہ کمیٹیوں کو قانون سازی سمیت وزارتوں کے اہم پارلیمانی امور پر نظر رکھنی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کیلئے بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ دو دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں پر مشتمل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تاحال نا بن سکی اور اس حوالے سے ذرائع اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن لیڈر کو دینے کی مثبت روایت ہے اور کوشش ہو گی کہ اس روایت کو برقرار رکھا جائے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی رہنما عمران خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شب کیلئے میرا نام تبدیل کرنے پر زور دیتے رہے تاہم انہوں نے رہنماؤں کی چال انہی پر الٹ دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات