لاہور: نابینا افراد کا ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے مظاہرہ، روزگار فراہمی کا مطالبہ

بدھ 24 اپریل 2024 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) لاہور سمیت پنجاب بھر سے سینکڑوں بیروزگار نابینا افراد روزگار کے حصول کیلئے سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ کے باہر شاہراہ قائداعظم پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کر دی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں روزگار فراہم کیا جائے اور ان کے سینکڑوں ساتھی جنہیں پولیس نے پناہ گاہوں میں بند کر رکھا ہے کو باز یاب کروایا جائے۔