پاکستان بار کونسل نے چیئرمین خیبرپختونخوا بار کونسل کا آرڈر معطل کردیا

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان بار کونسل نے چیئرمین خیبرپختونخوا بار کونسل کا آرڈر معطل کردیا پاکستان بار کونسل نے خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھاڈسپلنری کمیٹی نے صوبائی مشیر مشال یوسفزئی کی وکالت کا لائسنس معطل کیا تھا ۔ کے پی بار کونسل کے ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کے خلاف کاروائی شروع کیا تھا۔

چیئرمین کے پی بار کونسل شاہ فیصل اتمان خیل نے مشعال یوسفزئی کی درخواست پر کے پی بار کونسل کا فیصلہ معطل کیا تھا اور لائنسنس بحال کیا ہے چیئرمین کے پی بار کونسل کے فیصلے کے خلاف کے پی بار کونسل کے سیکرٹری نے پاکستان بار کونسل کو اپیل کی۔پاکستان بار کونسل نے اپیل منظور کرکے چیئرمین بار کونسل کے فیصلے کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کے مطابق چیئرمین کے پی بار کونسل کو ڈسپلنری کمیٹی کی کارروائی معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے چیئرمین کے پی بار کونسل کے فیصلے کو تاحکم ثانی معطل کیا جاتا ہے مشال یوسفزئی نے سوشل پر عدلیہ اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے خلاف منفی مواد شیئر کیا تھا, کے پی بار کونسل نے کاروائی کرتے ہوئے مشال یوسفزئی کی رواں سال 6 جنوری کو وکالت کی لائسنس منسوخ تھی اور مزید کاروائی کے لیے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو ارسال کیا تھا۔