دورجدید میں افغان خواتین تعلیم سے محروم

طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد افغان خواتین پر اپنی ہی سرزمین تنگ کر دی گئی

بدھ 24 اپریل 2024 21:53

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) دور جدید میں افغان خواتین تعلیم سے محروم، طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد افغان خواتین پر اپنی ہی سرزمین تنگ کر دی گئی ، طالبان حکومت نے خواتین کے بنیادی حقوق سلب کرتے ہوئے ان پر تعلیم حاصل کرنے سے لے کر زندگی کے مختلف امور پر پابندی عائد کر دی، خواتین پر تعلیمی پابندیوں کے حوالے سے افغانستان دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے جہاں 11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سکول جانے کی عمر میں 80 فیصد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں ، خواتین کی تعلیم پر پابندی سے 10 لاکھ سے زائد افغان لڑکیاں متاثر ہوئی ہیں، سال 2022 میں افغان طالبان کی جانب سے خواتین کی یونیورسٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، افغانستان کے شہر قندھار میں 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کو تعلیم سے روک دیا گیا جو کہ سراسر ظلم ہے، لڑکیوں کو سیکنڈری تعلیم سے محروم رکھنے سے افغان معیشت کو گزشتہ 12 ماہ میں 5 سو ملین سے زائد امریکی ڈالر کا نقصان ہوا، جیسے ہی افغانستان کا تعلیمی سال شروع ہو رہا ہے، طالبان کی طرف سے اب بھی 10 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، افغان طالبہ کے مطابق ہمارا خواب ہے کہ ہم اچھی تعلیم حاصل کریں لیکن طالبان ہمیں تعلیم سے محروم کر گئے ہیں، ہم روز چھپ کر سکول آتے ہیں کہ کہیں طالبان ہمیں دیکھ کر روک نہ لیں، میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن طالبان نے یونیورسٹیز پر پابندی عائد کر دی ہے، حال ہی میں افغان طالبان کی جانب سے تعلیمی مراکز میں ششم جماعت سے اوپر کی لڑکیوں پر پابندی کی اطلاع سنگین خطرے کی گھنٹی ہے، تعلیم کے علاوہ طالبان کے قبضے کے بعد افغان خواتین بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں، افغان خواتین پر تشدد اور ان کے حقوق پر طالبان کا کریک ڈائون آخر کب تک جاری رہے گا