روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا

بدھ 24 اپریل 2024 22:05

روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
ٓماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) روس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیا۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کی باہمی تجارت میں اب ایک ڈالر بھی استعمال نہیں کیا جاتا،اس وقت 90 فیصد سے زائد سودے دونوں ممالک کی قومی کرنسیوں میں کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے اسے روکنے کی مسلسل کوششوں کے باوجود روس اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون فعال طور پر ترقی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :