اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں

بدھ 24 اپریل 2024 22:08

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) اقوام متحدہ نیغزہ کے دو بڑیہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں کی واضح، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،ادھر امریکا نے بھی اسرائیل سے اس بارے معلومات طلب کرلی ہیں۔الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ براء انسانی حقوق کی ترجمان روینہ شامداسانی نے اجتماعی قبروں سے فلسطینیوں کی لاشیں برا?مد ہونے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لئیموجودہ استثنا کے ماحول کو دیکھتے ہوئے اس میں بین الاقوامی تفتیش کاروں کو شامل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے صحافیوں کو بتایا کہ معتبر تفتیش کاروں کوغزہ کے ہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں تک رسائی حاصل ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ مزید صحافیوں کو حقائق کی رپورٹنگ کے لیے غزہ میں محفوظ طریقے سے کام کرنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا تھا کہ وہ غزہ شہر کے الشفا سپتال اور خان یونس کے جنوبی شہر میں ناصر ہسپتال کی تباہی سے خوفزدہ ہیں، ان ہسپتالوں سے اسرائیلی فوجیوں کی واپسی کے بعد یہاں اجتماعی قبروں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔