موجودہ حکومت ہنی مون بھی منا رہی ہے اورحکومت بھی کر رہی ہے، علی مردان جمالی

سابق حکومت اپنے عدت کے دن پورا کریں پھر حکومت کے خلاف بات کریں

بدھ 24 اپریل 2024 22:21

اوستا محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) سابق حکومت اپنے عدت کے دن پورا کریں پھر حکومت کے خلاف بات کریں اب عدت ساڑھے چار ماہ سے بڑھا کر پانچ سال کیا گیا اب حکومت پیپلز پارٹی کی ہے وہ اس عدت کو مذید بڑھانے کا بھی وقت کر سکتا ہے سابق حکومت نے کوئی اپنے دور میں کام نہ کیا اس کا صلہ ان کو ملا ہے اب ماگر مچھ کے آنسو رو رپے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مردان جمالی نے کہا کہ موجودہ حکومت ہنی مون بھی منا رہی ہے اورحکومت بھی کر رہی ہے اس پر تنقید کی بجائے وہ اپنی سابقہ صفر کارکردگی حیران ہیں اب انہیں ماگر مچھ آنسو کی بجائے عدت کے دن گزاریں اب عدت کا وقت بھی ساڑھے چار ماہ ہے لیکن اب حکومت پی پی پی کی ہے اس کی مرضی ہے وہ اس ٹائم کو پانچ سال اور اس سے بڑھا سکتی ہے۔انشاء اللہ پی پی پی کی موجودہ حکومت عوام کی عتماد پر پورا اترے گی اور ریکارڈ کام کریں گے جو سب حیران رہ جائیں گے اس لیے اب خاموش رہنا چاہیے سابق حکمران کو ان کے لیے یہی مشورہ ہے سیاسی ڈاکٹروں کا پیپلز پارٹی کے جیالے کسی کی تنکید برداشت نہیں کریں گی