مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے ،علامہ ناظر عباس تقوی

اب وقت آچکا ہے مسلم ریا ستیں بڑے ہدف کے لئے یکجا ہوں،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل

بدھ 24 اپریل 2024 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی ایڈیشنل سیکر ٹری علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل تھا یہ حالیہ دورہ پاکستان اور ایران دوستی کو مذید مضبوط کرے گا آئندہ آنے والے وقت میں معاشی استحکام کے لئے بھی یہ دورہ بہت اہم ثابت ہوگا دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میںمزید قربت آئیگی مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے اب وقت آچکا ہے مسلم ریا ستیں بڑے ہدف کے لئے یکجا ہوں کیو نکہ سامراج کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے ایرانی صدر کا یہ سر کارہی دورہ ایسے وقت میں ہوا جب مشرق وسطی میں انتہائی کشیدہ صورتحال ہے اس وقت پوری دنیا کی نگاہیں پاکستان کی جانب مر کوز ہیں اور وہ طاقتیں جو پاکستان میں عدم استحکام اور پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں وہ طاقتیں اس وقت مایوسی اور بو کھلاہٹ کا شکار ہیں ہم امید کر تے ہیں کہ پاکستان اور ایران فلسطین میں ہونے والے بد ترین ظلم و مظالم پر مشتر کہ پالیسی طے کر کے او آئی سے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرے گادریں اثنا ء شیعہ علماء کونسل کی مر کزی و صوبائی قیادت نے ایرانی صدر سے وزیر اعلی ہاوس میں ملاقات کی اور ابراہیم رئیسی کی امامت میں نماز باجماعت ادا کی۔