200روزسے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر قیامت ڈھائی ہوئی ہے ،حاجی حنیف طیب

بدھ 24 اپریل 2024 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہارکیااور مسلم حکمرانوں کے کردارکی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ اسرائیلی سفاکیت روزبروزبڑھتی جارہی ہے 200روزسے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر قیامت ڈھائی ہوئی ہے،ظلم وجبر کا ہر ہتھکنڈااستعمال کیاجارہاہے فلسطین میں شہدا کی تعداد35ہزارسے تجاوزکرگئی ۔

76ہزارسے زائدزخمی ہیں۔

(جاری ہے)

غزہ میں رہائشی عبادت گاہیں ،عمارتیں، تعلیمی ادارے ،صحت کے مراکز مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ ،انسانی حقوق اوربین المذاہب ہم آہنگی کے ادارو ں نے بھی مکمل ناکامی کا ثبوت دیا ہے صرف زبانی اورتحریری اورقراردادیں منظورکرنے کے سواکوئی عملی قدم نہیں اٹھارہی ہیںاوآئی سی نے بھی اتنے عرصہ میں سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا،کیامسلم حکمرانوں کا ضمیر سویا ہواہے۔حاجی محمدحنیف طیب نے امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت کی درخواست ویٹوکرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوراس عمل کو پوری دنیاکیلئے امن امان کیلئے نقصان دہ قراردیاہے۔