سانگلہ ہل،جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ کرکے والد اور ماموں کو قتل کردیا

بدھ 24 اپریل 2024 19:30

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سانگلہ ہل تھانہ سٹی کے علاقہ واربرٹن بائی پاس پر بیٹے نے جائیداد کے تنازع میں اندھا دھند فائرنگ کرکے والد اور ماموں کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

صاحب کے علاقہ واربرٹن بائی پاس پر بیٹے ملزم زین نے کار میں سوار والد ساجد ایڈووکیٹ اور ماموں محمد وقاص کی کار کو روک کر ان پر اندہ دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے 40 سالہ والد ساجد ایڈووکیٹ اور 35سالہ ماموں وقاص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

ملزم زین دونوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی بھی جاتے ہوئے ساتھ لے گئے۔ ریسکیو 1122نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ جائیداد کا تنازع لگتا ہے مزید تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔\378