بھارتی پولیس نے راجوری،بانڈی پورہ میں 100سے زائدافراد گرفتارکرلئے

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسزنے راجوری اوربانڈی پورہ اضلاع میںمحاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران 100سے زائدافرادکو گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیدیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے علاقے شاہدرہ میں گزشتہ دوروز سے جاری تلاشی کارروائی کے دوران 67افراد کو گرفتارکرنے کا اعتراف کیاہے۔

یہ کارروائی دو روز قبل ضلع میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک سرکاری ملازم محمد رزاق کے قتل کے بعد شروع کی گئی تھی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اب تک 67 افراد کو گرفتارکیاگیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ادھر ضلع بانڈی پورہ میں جاری فوجی آپریشن کے دوران بھی متعدد افراد کو گرفتارکیاگیا اور تشدد کا نشانہ بنایاگیا ۔

متعلقہ عنوان :