پنجاب میں 1234ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق، 1351زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1234ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ، 607افراد شدید زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 744معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 711ڈرائیوز،47کم عمرڈرائیور، 494مسافراور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار کے مطابق 271ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت297متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد 80حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسرے ، ملتان71حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان حادثات میں 1061موٹرسائیکل،87آٹورکشے،123کاریں،30وین،12مسافر بسیں،29ٹرک اور119دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔