ذ*شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس ، وکلا کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

{سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی سماعت، وکلا کی عدم پیشی کے باعث 14 مئی تک سماعت ملتوی تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی سماعت اے ٹی سی عدالت کے جج عبدالرحمن قاضی کے ہوئی مدعی کرم اللہ مہر، ا?صف مہر، وکیل سہیل احمد کھوسو، قربان ملانو، پراسیکیوٹر اور صحافی برادری اور رشتہ دار عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ملزم فریق کے وکلا کی عدالت میں عدم پیشی اور مہلت کی درخواست کے باعث ملزم پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی وکلا کی عدم پیشی کے باعث 14 مئی تک سماعت ملتوی کردی گئی عدالتی زرائع کے مطابق ا?ئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے واضع رہے کہ 9 ماہ قبل سکھر کے سنئیر صحافی و اینکر پرسن جان محمد مہر کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔قتل کے مقدمے میں شریک ملزمان شیرو مہر، گلزار مہر، جمن مہر، قربان مہر، روشن مہر اور دیگر ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔#