پرو ہاکی لیگ کوالیفائی کرنا ٹارگٹ ہے، ڈچ کوچ

پاکستان آسانی سے اولمپک گیمز کوالیفائی کر سکتا تھا ، بھارت کی طرف پاکستان میں ہاکی منظم نہیں ، رولنٹ الٹمنز کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 اپریل 2024 20:35

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے کہا ہے کہ پاکستان آسانی سے اولمپک گیمز کوالیفائی کر سکتا تھا ، بھارت کی طرف پاکستان میں ہاکی منظم نہیں چل رہی۔ نصیربندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈچ کوچ نے کہا کہ نیشنز چیلنج کپ میں جیت ہمارا ٹارگٹ ہے ، پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرنا پاکستان کی ہاکی کیلئے بہت اہم ہے جس کیلئے تیاری کر رہے ہیں، انڈیا نے ہار کے بعد اپنا ہاکی کا سٹرکچر ٹھیک کیا، پاکستان ہاکی ٹیم میں مستقبل کے بہت بڑے نام کھیل رہے ہیں ، کھلاڑیوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، پاکستان کے پلیئرز باصلاحیت ہے جنہیں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ہاکی کی ضرورت ہے ، اذلان شاہ بڑا ٹورنامنٹ کے حوالے سے رولنٹ اولٹمنز نے کہا کہ وہ بڑا ٹورنامنٹ نہیں وہاں پریکٹس کا موقع ملے گا ،مستقبل کے بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہوگا ، کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارت اور فٹنس کو بہتر بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہاکی میں بہتری کیلئے ڈومیسٹک سٹرکچر کو بہتر کرنا ہوگا۔ پاکستان میں اگر ہاکی ٹیم کی پرفارمنس بہتر نہیں ہوتی تو کوچ بدل دیتے ہیں۔ کوچز کو ٹیم بنانے کیلئے وقت چاہیے ہوتا ہے۔ پاکستان میں ہاکی کا کوچنگ پروگرام نہیں ہے۔مجھے کوچ بننے کیلئے دس سال کی تعلیم حاصل کرنا پڑی ،کوئی ایک دن میں کوچ نہیں بن جاتا۔