انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار کیساتھ یکجہتی کا اظہار

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا نے سکھ دکاندار کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار کیساتھ یکجہتی کا اظہارکیاہے۔انسانی حقوق نیشنل کمیشن خیبر پختونخواپولیس اہلکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کھڑا ہے ۔ واضح رہے کہ سکھ حکیم کی سیکورٹی پر معمور معمر پولیس اہلکار گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

نیشنل کمیشن انسانی حقوق خیبرپختونخوا کے کمشنر طارق جاوید نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔کمیشن نے سکھ برادری اور دیگر اقلیتوں کے لیے سیکورٹی بڑھانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ کانسٹیبل فرہاد خان جو ڈیوٹی کے دوران حملے میں محفوظ نہیں رہا اور پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے نیزکمیشن نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ کانسٹیبل فرہاد خان کو شہید قرار دیا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ کی صوبائی حکومت کی طرف سہولت کاری ہوسکے۔