پشاور کے سیشن جج نے بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی تین ماہ کی سزا معطل کر دی

بدھ 24 اپریل 2024 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پشاور کے سیشن جج نے بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی تین ماہ کی سزا معطل کر دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید بادشاہ نے شوہر کی درخواست پر سماعت کی اپیل کنندہ کے وکیل نے کہا کہ فیملی کورٹ نے تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنائی تھی، فیملی کورٹ کی سزاء شریعت کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہا کہ مدعی خاتون نے خود شکایت نہیں کی تھی بلکہ بھائی کے ذریعے شکایت کی تھی۔عدالت سے اپیل پر حتمی فیصلے تک سزاء معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔ جس پر سیشن جج نے سزاء معطل کرتے ہوئے سزاء کے خلاف شوہر کی اپیل پر حکم امتناع جاری کردیا۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سزاء معطل کرکے ریکارڈ طلب کرلیا ، کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔