امریکی ادارے یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

لله*دوران ملاقات باہمی تعاون کو بڑھانے اور پنجاب پولیس کی جدید ٹریننگ کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا

بدھ 24 اپریل 2024 21:20

’لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ یو ایس آئی پی(USIP) کے ''پولیس عوام ساتھ ساتھ پراجیکٹ'' کے تحت کمیونٹی پولیسنگ اور عدم تحفظ کا شکار طبقات کی مدد، تحفظ اور معاونت کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ یو ایس آئی پی کے تعاون سے ویمن پولیس کونسل کا قیام اور وکٹم سپورٹ افسران کی جدید ٹریننگ سر انجام پائی، امریکی سپورٹ سے خواتین پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ پراجیکٹس کی موثر سپرویژن کیلئے تحفظ کے نام سے ٹرسٹ کے قیام کیلئے لیگل فریم ورک تشکیل دے رہے ہیں،آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام ہسپتالوں میں ٹرانسجینڈرز کے باآسانی طبی معائنے، میڈیکل سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات یقینی بنائے ہیں،سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کی آسامیوں میں ٹرانسجینڈرز کی ریکروٹمنٹ کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں یو ایس آئی پی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

یو ایس آئی پی کے وفد کو تحفظ منزل فوسٹر ہوم، دیگر فلاحی پراجیکٹس بارے آگاہ کیا گیا، دوران ملاقات باہمی تعاون کو بڑھانے اور پنجاب پولیس کی جدید ٹریننگ کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس (USIP) کے وفدنے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ۔

پروگرام مینیجرز یو ایس آئی پی سعدیہ صابر اور رانا حمزہ اعجاز، سینئر اینالسٹ مریم کیانی وفد میں شامل تھیں ۔ دوران ملاقات عدم تحفظ کا شکار طبقات کے تحفظ، مشکلات کے ازالے کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور سماجی مشکلات کے شکار شہریوں کی مدد کیلئے 387 تنظیموں، اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے گئے ہیں،فوسٹر ہوم میں رہائش پذیر بچوں کی رجسٹریشن مکمل، ڈیش بورڈ بھی بنا رہے ہیں۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے یو ایس آئی پی وفد کی سربراہ سعدیہ صابر کو اعزازی شیلڈ دی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی اور ایس پی منزہ سمیت دیگر افسران ملاقات میں موجود تھے۔