صوبائی حکومت وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے جائزہ لے گی، وز یر اعلیٰ بلو چستان

بدھ 24 اپریل 2024 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو پاکستان بار کونسل، ہائیکورٹ بار اور بلوچستان بار کونسل کے نمائندہ وفد نے منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کی اور بار کونسلز کے مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے پیش کردہ تجاویز کا سنجیدگی سے جائزہ لے گی اور جس قدر ممکن ہوسکا وکلاء کی بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق قانون سازی پر بار کونسلز اور وکلاء سے مشاورت کی جائے گی معاشرتی مسائل کے حل کیلئے صرف حکومت ہی نہیں بلکہ وکلاء سول سوسائٹی اور تمام طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے عوامی مسائل کے حل اور گڈ گورننس کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔