اسرائیل میں مظاہرین نے قومی سلامتی کے وزیر کی گاڑی کو گھیر لیا

مظاہرین نے سڑک پر رکھے کچرے دان الٹ دیے، جلائو گھیرا ئوسے ٹریفک بلاک

جمعرات 25 اپریل 2024 11:51

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرہ کرنے والے 10 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر کی گاڑی کو گھیر لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ کشیدگی بھی ہوئی۔ مظاہرین نے سڑک پر رکھے کچرے دان الٹ دیے، جلائو گھیرا ئوکیا اور ٹریفک بھی بلاک کردیا تھا۔اسرائیلی مظاہرین نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔