ایوب میڈیکل کالج کی نان ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس، مرزا طارق منظور صدر اور امتیاز احمد جنرل سیکرٹری منتخب

جمعرات 25 اپریل 2024 15:41

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی نان ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن (این ٹی ایس اے) کا جنرل باڈی اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عبوری کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

این ٹی ایس اے کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں سروس سٹرکچر کی منظوری پر چیئرمین مشتاق جدون و ممبران بورڈ آف گورنر، ڈین اے ایم سی ڈاکٹر آصف کریم اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اجلاس میں عبوری کابینہ عمل میں لائی گئی جس میں مرزا طارق منظور کو صدر اور امتیاز احمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ عبدالشکور سینئر نائب صدر، انجینئر امجد علی نائب صدر، محمد ارشد جوائنٹ سیکرٹری، اسد خان فنانس سیکرٹری اور سید محی الدین شاہ پریس سیکرٹری ہوں گے۔ کابینہ سے چیف الیکشن کمشنر این ٹی ایس اے منظور قادر نے حلف لیا۔