لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
ْ14ایس پیز،37ایس ڈی پی اوز،71ایس ایچ اوز اور448اپر سبارڈنیٹس سمیت ساڑھے 05ہزار سے زائد اہلکار تعینات
جمعرات 25 اپریل 2024 15:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچوں کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ افسران کو پاکستان سپورٹس بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش اور روٹس کے سکیورٹی پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی اور خواتین شرکاء کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے مؤثر اقدامات کی ہدایات کے ساتھ ساتھ لاء اینڈآرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز کے ذریعے مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائے جانے کے بھی احکامات جاری کئے۔سی سی پی او لاہورنے میچز کے دوران ڈولفن فورس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو موثر پٹرولنگ یقینی بنانے اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کر حالات پرکڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.