راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 19ملزمان گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2024 18:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان کوگرفتارکر لیا،گرفتارملزمان کی شناخت عمر شہزاد اور شہباز گل نے نا م سے ہوئی،ملزمان سے مسروقہ رقم02لاکھ 30ہزار روپے،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کر لیا ،ملزمان نے رابری کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہری ریاست حسین کو زخمی کر دیا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔

پیرودھائی پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ مدرسہ کے قاری معراج نے میرے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اورزیادتی کی کوشش کی،پیرودھائی پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والدکی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم معراج کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈنڈوں کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نعمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار کر کے محمد نذیر کو قتل جبکہ حسن کو زخمی کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا تھا،ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

مندرہ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث زبیح گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں زبیح اللہ اور نعیم اختر شامل ہیں جن سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے اشتہاری مجرم عاطف کو گرفتار کر لیا،ملزمان عاطف اور عقیل نے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا،ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا،اشتہاری مجرم کا ساتھی عقیل قبل ازیں گرفتار کیا جا چکاہے۔

روات پولیس نے ملزم عزیز احمد سے01 کلو 160 گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم منیب سے01 کلو 250 گرام چرس، ملزم اشفاق سے 01 پستول 30 بورمعہ ایمونیشن،آر اے بازار پولیس نے ملزم دانش سے 670 گرام ہیروئن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم غلام حسین سے 570 گرام چرس،روات پولیس نے ملزم جاوید سے 06 لیٹر شراب،ملزم شاہ زیب سے 05 لیٹر شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم نعمان سے 05 لیٹر شراب،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم اسد سے 05 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیےہیں ۔