Live Updates

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس، سی ای او سی بی ڈی عمران امین کی شرکت

سی بی ڈی ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کرنے میں معاونت فراہم کرے گا‘اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 25 اپریل 2024 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے شرکت کی۔اجلاس میں ایل ڈی اے میں مجوزہ ری اسٹرکچرنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی بی ڈی ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ دونوں ادارے ریونیو جنریشن و کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کے افسران و عملے کو مارکیٹ کے نئے ٹرینڈز بارے کورسز و ٹریننگ کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کی سہولت اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لیے ایل ڈی اے ایکٹ میں ضروری ترامیم بھی تجویز کر رہے ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ مارکیٹ کے بدلتے ہوئے رجحانات کے مطابق سرمایہ کاروں کو سہولت دینا ہو گی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سی ای او سی بی ڈی عمران امین کے ہمراہ ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ون ونڈو سیل میں جاری ریفارمز و ری ویمپنگ بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سی بی ڈی، چیف ٹان پلانر ٹو، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ایس پی یو و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات