ایم پی اے سید اعجاز حسین شاہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنڈو محمد خان میں حفاظتی ٹیکوں کے سینٹر کا افتتاح کردیا

جمعرات 25 اپریل 2024 18:53

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنڈو محمد خان میں حفاظتی ٹیکوں کے سینٹر کا افتتاح ایم پی اے سید اعجاز حسین شاہ، ڈپٹی کمشنر دھرموں بھاوانی نے کیا۔ اس موقع پر تقریب سے ایم پی اے سید اعجاز حسین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولتوں کی فراہمی حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے ۔ اچھی صحت سب کا حق ہے ۔

(جاری ہے)

پورے سندھ میں معصوم بچوں کو 12 مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے ہفتہ وار مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ عوام کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دھرموں بھاوانی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر صادق خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بارہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہفتہ وار مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ہماری ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گی۔ جبکہ حفاظتی سینٹرز پر بھی بچوں کو ٹیکے لگائے جانے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :