فیصل آباد ، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلور ملزکے لائسنس منسوخ

جمعرات 25 اپریل 2024 21:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر 11فلور ملز کے لائسنس منسوخ کر دیئی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق گزشتہ برس رمضان المبارک کے دوران حکومت کی طرف سے فلور ملز کو سبسڈی دیتے ہوئے سستا آٹا فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے اور اقبال سٹیڈیم‘ ہاکی سٹیڈیم اور کلیم شہید پارک میں بنائے گئے سستے پوائنٹس پر فلور ملوں کی طرف سے سستا آٹا سپلائی کیا گیا تو محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی فہرستوں میں 21 ہزار تھیلوں کا فرق سامنے آیا تھا جس پر جعلی وبوگس ٹوکن پر آٹے کا اجراء ثابت ہونے پر فلور ملز کو 27لاکھ ریکوری ڈالی گئی تھی۔

11 فلور ملز کی طرف سے عدم ادائیگیوں پر فلور ملز کے لائسنس منسوخ کر دیئے۔دوسری جانب فلورملز مالکان کے ترجمان کاکہنا ہے کہ آٹے تھیلے خردبرد کرنے میں انتظامیہ کے اپنے ہی اہلکار ملوث ہوسکتے ہیں ملزانتظامیہ کے پاس مکمل ریکارڈ دسیتاب ہے۔