راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں رابری مع قتل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان گرفتار کرلئے

جمعرات 25 اپریل 2024 21:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں رابری مع قتل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان گرفتار کر کے 2لاکھ 30ہزار روپے کی مسروقہ رقم،6موٹر سائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیاتھانہ گنجمنڈی پولیس نے رابری مع قتل کے مقدمہ میں مطلوب عمر شہزاد اور شہباز گل کو گرفتار2لاکھ 30ہزار روپے کی مسروقہ رقم،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمدکر لیا پولیس کے مطابق ملزمان نے رابری کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہری ریاست حسین کو زخمی کر دیا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی ادھر تھانہ مندرہ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب زبیح اللہ اور نعیم اخترکو گرفتارکر کے 5 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکر لئی