پاک فوج کی جانب سے 'علم ٹولو دا پارہ' کے تحت تحصیل سپن وام، شیواہ اور اور میر علی کے نوجوانوں کا اسلام آباد کے تفریحی اور تعلیمی مقامات کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پاک فوج کی جانب سے 'علم ٹولو دا پارہ' کے تحت تحصیل سپن وام، شیواہ اور اور میر علی کے نوجوانوں کا اسلام آباد کے تفریحی اور تعلیمی مقامات کا دورہ، دورے کا مقصد شمالی وزیرستان کے نوجوانوں میں "علم ٹولو دا پارہ" یعنی تعلیم سب کے لئے کے تحت علمی شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے زیر اہتمام یہ دورہ تین دن پر مشتمل تھا، جس کے دوران نوجوانوں کو اسلام آباد میں فیصل مسجد، ایوب پارک، پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری, پاکستان مونومنٹ میوزیم, لوک ورثہ میوزیم اور لیک ویو پارک کا دورہ کروایا گیا، فیصل مسجد کے دورے کے دوران امام مسجد کے ساتھ طلبائ کی خصوصی نشست ہوئی، لوگ ورثہ اور پاکستان مونومنٹ پر نوجوانوں کو قیام پاکستان کے دوران دی جانے والی قربانیوں سے اگاہ کیا گیا، ایوب نیشنل پارک میں نوجوان رائڈز، گیمز اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے، شمالی وزیرستان کے نوجوانوں نے تعلیمی اور تفریحی تجربے کی فراہمی پر پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا، نوجوانوں نے مستقبل میں بھی ایسے دورے کروانے کی خواہش کا اظہار کیا