وزیریہاں نہیں آ سکتے تو استعفیٰ دے کر کسی اور کو موقع دیں، حکومتی بینچ خالی ہیں، بیوروکریٹس کی نمائندگی نہیں ہے ،عمر ایوب کا قومی اسمبلی میں ا ظہار خیال

جمعرات 25 اپریل 2024 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) قومی اسمبلی اجلاس کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیر یہاں نہیں آ سکتے تو استعفیٰ دے کر کسی اور کو موقع دیں، حکومتی بینچ خالی ہیں، بیوروکریٹس کی نمائندگی نہیں ہے قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت اور پارلیمانی جماعتوں کی زمہ داری ہے کہ ایوان کیسے چلتا ہے، قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ اس نظام کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے،حکومتی بینچ خالی ہیں، بیوروکریٹس کی نمائندگی نہیں ہے، یہ حکومت نوٹ چھاپے گی، افراطِ زر آسمان تک پہنچے گا،ملک کے دو اڈے سپر پاور کو دئے گئے ہیں،ہم لوگ اس ملک کا مذاق بنا رہے ہیں، کوئی پالیسی بیان نہیں آ رہا،یہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر بیٹھی ہے، وزیر ایوان میں موجود نہیں،اس ایوان میں کرایے کا وزیراعظم آیا، حلف کے بعد تقریر کر کے چلا گیا،بجلی چوری نہیں کیپیسٹی پیمنٹ اور غلط معاہدوں کا مسلئہ ہے، عمر ایوب خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معائدے میں 970 ارب روپے پیٹرولیم لیوی ادائیگی ہو گی، وزیر یہاں نہیں آ سکتے تو استعفیٰ دے کر کسی اور کو موقع دیں۔