Live Updates

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے تین افسرمعطل

جمعرات 25 اپریل 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پر سختی ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس کو عہدے سے برطرف اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے تین افسر ان کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 10رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمشنر گوجرانولہ خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر گجرات،ماہرین تعمیرات اور دیگر حکام شامل ہونگے۔خصوصی کمیٹی 72 گھنٹے میں ہسپتال کی چھت گرنے کے واقعہ پر رپورٹ پیش کرے گی جس روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات