راولپنڈی،مندرہ پولیس کی کارروائی

موٹرسائیکل چوری میں ملوث زبیح گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،5 موٹرسائیکل برآمد

جمعرات 25 اپریل 2024 19:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث زبیح گینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتارکرکی5 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث زبیح گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں زبیح اللہ اور نعیم اختر شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔

ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھرنے مندرہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :